منڈی بہاء الدین میں تاجر کی شادی میں نوٹوں کی بارش، موبائل فون تقسیم

منڈی بہاء الدین (پی پی آئی)منڈی بہاء الدین میں مقامی تاجر کی شادی کی تقریب کے دوران نوٹوں کی بارش کردی گئی، باراتیوں میں موبائل فونز بھی تقسیم کیے گئے۔پی پی آئی کے مطابق شادی کی تقریب میں دولہا کے دوست اور عزیز و اقارب میرج ہال کی چھت سے کافی دیر تک نوٹ نچھاور کرتے رہے۔فضا میں ہر طرف کرنسی نوٹ اڑتے دکھائی دیے، لوگ نوٹ سمیٹنے کے لیے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے۔واضح رہے کہ مقامی تاجر کی بارات پھالیہ روڈ پر واقعے میرج ہال میں ہوئی۔

Next Post

جمائما کی فلم واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ پاکستان میں ریلیز سجل کی سنسنی خیز اداکاری دیکھیں: پاکستانیوں کیلئے ’خصوصی‘ پیغام کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل،شہزاد رائے کی جمائما کومبارکباد

Sat Mar 4 , 2023
لندن/کراچی (پی پی آئی)عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے لیے ’خصوصی‘ پیغام جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے حوالے سے پیغام جاری کیا اور لکھا کہ میری فلم واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ پاکستان میں ریلیز ہو گئی ہے۔پی […]