مقبوضہ کشمیر، لائن آف کنٹرو ل پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک بھارتی فوجی زخمی

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔کشمیرمیڈیا کے مطابق بھارتی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے نائیک راجیو کمار پونچھ کے علاقے کرشنا گھاٹی میں حادثاتی طور پر بارودی سرنگ پر قدم رکھنے کے بعد شدید زخمی ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی فوجی اہلکار کو علاج و معالجے کیلئے بذریعہ ہوائی جہاز میڈیکل اسپتال، نگروٹا پہنچایا گیا۔دوسری جا نب مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے شیری کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے ایک راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہوگئے۔مرحوم کی شناخت بشیر احمد آہنگر پر ہوئی۔

Next Post

کسی ملک کا مستقبل کیا ہوسکتا ہے جب بدمعاشوں کو حکمران بنا دیا جائے: عمران

Sun Mar 5 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کسی ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے جب مجرمان کو حکمران بنا دیا جائے، شہباز شریف کے خلاف کیسز چل رہے تھے اورانہیں وزیراعظم بنا دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا […]