پاکستان میں شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

کراچی (پی پی آئی) پاکستان میں شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی، اس سلسلہ میں چاروں صوبائی، وفاقی دارالحکومت،شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں دینی محافل اور شب بیداری کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں علمائے کرام خطیب اور مقررین نے شب برات کی فضیلت بیان کی۔پی پی آئی کے مطابق شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھاگیا، اس سلسلے میں مساجد میں فرزندان اسلام نے رات بھر نوافل اداکئے،ذکر،حمد ونعت کی تقریبات خصوصی عبادات کرتے ہوئے رات گزاری۔ اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی، ملکی سلامتی، استحکام،امن و بھائی چارے،محبت واخوت کے فروغ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مساجد خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

Next Post

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 30مثبت کیسز رپورٹ

Tue Mar 7 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 30مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار229کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 […]