پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور عامر کیانی پر فراڈ کا مقدمہ درج

راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اور عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کر کے شہریوں سے فراڈ کیا گیا ہے۔مقدمے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں جن میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے۔

Next Post

گوادر بندرگاہ کے ذریعے روسی گندم کی درآمد ایک سنگ میل ہے: عابد شیر علی

Thu Mar 9 , 2023
لاہور/گوادر(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماعا بد شیر علی نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کے ذریعے روسی گندم کی درآمد ایک سنگ میل ہے۔اپنے ٹو ئٹر یغام میں لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ2015 میں نواز لیگ کی حکومت نے جو پودا لگایا تھا وہ اب پھل دینے لگا ہے۔ مستقبل میں سی […]