معاشی بحران ورثے میں ملا، مسائل پر جلد قابو پالیں گے: اسحاق ڈار

آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے: وزیر خزانہ
اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، یہ معاشی بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔ مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور میں آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا، ن لیگ کے پچھلے دور میں پاکستان 24 ویں بڑی معیشت بن گیا تھا، پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ تھی، 2018 سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا، ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کافقدان پیدا ہوا اور بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی۔

Next Post

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا خواتین کیلئے سیفٹی ایپ فعال کرنے کا حکم

Thu Mar 9 , 2023
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے خواتین کے لیے سیفٹی ایپ کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے خواتین کی مدد کے لیے بنائی گئی ایپ’میری آواز‘بارے بریفنگ دی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو دوران بریفنگ بتایا […]