علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی،اعتزاز احسن کادعویٰ

مریم چاہتی ہیں کہ ایک سیاستدان کو باہر کردیا جائے،الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144 ختم ہوگئی
لاہور(پی پی آئی) سینئر قانون داں اور رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی ہے، کیمروں میں ثبوت موجود ہے کہ کس نے کون کون سی ضرب لگائی۔ پولیس نے ایک بچے کو شہید کر دیا، جو پولیس والے ویڈیو میں اسے ڈنڈے مارتے نظر آ رہے ہیں انہیں فوری گرفتار ہونا چاہیے۔ ایک سیاسی کارکن کو سرِ عام قتل کر دینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، بہت ظلم ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 ختم ہوگئی، الیکشن شیڈول آئین کے تحت آیا، دفعہ 144 تو قانون کے تحت ہے، وہ ختم ہوگئی۔مریم نواز چاہتی ہیں کہ ایک سیاستدان کو باہر کردیا جائے۔

Next Post

" علیزے کو اداکاری پر توجہ دینی چاہیے جبکہ

Fri Mar 10 , 2023
صدف کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے “، سنیتا مارشل کراچی (پی پی آئی)پاکستان شووبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ “صدف کنول کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے جبکہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینی چاہئے”۔پی پی آئی کے مطابق نجی ٹی وی کے شو میں […]