لاہور(پی پی آئی)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ علی بلال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والے ویڈیو جعلی ہے۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 6 بج کر 52 منٹ پر لاش سروسز اسپتال پہنچائی گئی، گاڑی وارث شاہ سے ملی، گاڑی میں خون موجود ہے جس کا فرانزک کروا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 بج کر 24 منٹ پر گاڑی دیوائیڈر کے ساتھ ٹکرائی، اس گاڑی کا مالک راجہ شبیر ہے، جو پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے وائس صدر ہیں، ظل شاہ کی موت کو انتظامیہ کے خلاف استعمال کرنے کی سازش کی گئی۔آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پر الزامات لگائے گئے، دھمکیاں دی گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کے والد کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8:30 پر راجہ شبیر یاسمین راشد کو اطلاع دیتے ہیں، یاسمین راشد کہتی کہ اگلی صبح زمان پارک آ جائیں، اگلے دن ایک بجے سے تین کے درمیان وہ زمان پارک ہوتی ہیں۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد ساری تفصیل اپنے رہنماؤں کو بتاتی ہیں، ڈرائیور نے اپنا حلیہ تبدیل کیا، حقیقت معلوم ہونے کے باوجود حکومت پر الزامات لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی خاندان ہے، پوری پارٹی کہہ رہی ہے کہ قتل کروایا گیا۔
Next Post
کراچی میں موٹر سائیکل چوری و چھیننے
Sat Mar 11 , 2023
کی وارداتوں میں 100 سے زائد گینگز ملوث 30 فیصدگاڑیاں بلوچستان اور اندورن سندھ منتقل کراچی (پی پی آئی)موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں 100 سے زائد گینگز ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں 70 فیصد موٹر سائیکلیں چوری کرکے منشیات کے عوض فروخت کی […]