لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی۔آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے اپنی جماعت کے ایک مقامی رہنما داؤد آفریدی کو کارکنوں کے ساتھ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی۔آڈیو میں علی امین گنڈاپور یہ کہتے سنائی دئیے کہ خان نے کہا ہے کہ جو انتخابات کے لیے پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر ہے وہ زمان پارک پہنچے اس لیے تم ادھر جاؤ اور اپنی شکل دکھاؤ۔لیک ہونے والی آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے داؤد آفریدی کو ہدایت کی کہ اپنے ساتھ 50 بندے لو اور خود ان کے ساتھ جاؤ،صبح سویرے ہی نکلو۔واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں سوشل میڈیا پر علی امین گنڈا پور کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں انہیں امتیاز نامی شخص سے گفتگو کرتے سنا جاسکتا تھا۔آڈیو لیک میں علی امین گنڈاپور کو حکومتی فنڈ جاری ہونے کے بعد اپنے کروڑوں روپے کا حصہ بھیجنے کا کہتے سنا جاسکتا تھا جس پر کال پر موجود شخص کو انہیں 16 کروڑ بھجوانے کی یقین دہانی کرواتے بھی سنا گیا۔آڈیو لیک میں آگے علی امین گنڈا پور اسی شخص سے 25 کروڑ اپنے سوات کے حلقے میں بھیجنے کا کہہ رہے تھے۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر، نوجوان نے چاقو سے لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش
Sat Mar 11 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک نوجوان نے جموں شہر میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ نوجوان نے بعد ازاں خودکشی کی کوشش کی۔کشمیر میڈیا کے مشتعل نوجوان نے شہر کے علاقے جانی پور میں لیڈی ڈاکٹر پر چاقو سے وار کیے۔مقتولہ ڈاکٹر کی شناخت جموں کے […]