مقبوضہ کشمیر، نوجوان نے چاقو سے لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک نوجوان نے جموں شہر میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ نوجوان نے بعد ازاں خودکشی کی کوشش کی۔کشمیر میڈیا کے مشتعل نوجوان نے شہر کے علاقے جانی پور میں لیڈی ڈاکٹر پر چاقو سے وار کیے۔مقتولہ ڈاکٹر کی شناخت جموں کے تالاب تلو کی رہائشی سومیدھا شرما کے طور پر ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے ساتھ ملزم کی دوستی تھی۔ ان دونوں نے جموں کے ڈینٹل کالج سے ایک ساتھ بیچلر ڈگری حاصل کی تھی۔ دنوں کی کسی بات پر تکرار ہوئی جس دوران جوہر گنائی نامی لڑکے نے اس پر چاکو سے وار کیے۔ ملزم نے بعد میں چاکو سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ وہ اس وقت گورئمنٹ میڈیکل کالج جموں میں زیر علاج ہے۔

Next Post

پاکستان کی جانب سے براہموس میزائل داغنے کی بھارتی کارروائی کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ

Sat Mar 11 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان نے بھارت کی طرف سے اپنی ملکی حدود میں براہموس میزائل داغنے کے سنگین واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں یا د دلایا کہ بھارت نے ایک برس قبل سورت گڑھ سے سپر سونگ براہموس میزائل پاکستانی علاقے میں داغا تھا۔ انہوں […]