کراچی،10 سالہ بچے کی لاش ملنے کا معاملہ، قاتل نے سفاکانہ تشدد کیا، زیادتی کی بھی تصدیق

کراچی (پی پی آ ئی) کراچی کے علاقے کورنگی نمبر تین میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی ہے۔ 10 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹر نے زیادتی کی تصدیق کر دی، لاش پر گہرے زخم پائے گئے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق 10 سالہ بچے کی لاش کراچی کے علاقے کورنگی سے ملی تھی، پولیس نے پوسٹمارٹم کروایا تو پتہ چلا کہ معصوم بچے کو انتہائی بے رحمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مقتول کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے۔سرجن نے بچے کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق کی ہے، پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش میں پش رفت شروع کر دی۔

Next Post

پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا: شیخ رشید

Sat Mar 11 , 2023
راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، فضل الرحمان نے ہاؤسنگ مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ا نے کہا کہ ملک اقتصادی انتظامی اور […]