اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ایک اہم پیشرفت ہے:ڈاکٹر فائی

واشنگٹن (پی پی آئی) واشنگٹن میں قائم’ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس‘کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ایک اہم پیش رفت ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ دعویٰ غلط نہیں ہوگا کہ مغربی دنیا میں اس وقت بہت سے لوگ اسلام سے خوف کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں،تاہم یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ اسلام کیوجہ سے دنیا کو کوئی خطر ہ نہیں ہے اور یہ سار ا معاملہ تصوراتی ہے۔ڈاکٹر فائی نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے واضح پیغام میں کہاکہ آئیے ہم تعصب اور تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں، آئیے ہم اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں کہ اگلی بار جب ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے لیے جمع ہوں تو ہماری دنیا اس سے کہیں زیادہ پرامن، روادار اور انصاف پسند ہو۔خیال رہے کہ 15مارچ 2022 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی تھی جوپاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے پیش کی تھی۔ قرار داد میں 15 مارچ کو ”اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن“ قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ روز اس حوالے سے اقوام متحدہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے خلاف ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Next Post

وزیراعظم سے وفاقی وزیر تعلیم کی ملاقات

Sat Mar 11 , 2023
تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں:وزیراعظم اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم اور فنی تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد اور وفاقی تعلیمی اداروں سے ترکیہ اور شام […]