ایشیاءہاکی کپ : قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

لاہور( پی پی آئی)ایشیاءہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ تیاریوں سے مطمئن دکھائی دیئے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دو ہفتے جاری رہنے والے کیمپ کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز ختم ہو گیا۔کوچ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے لیے جو ہدف رکھے تھے وہ پورے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیمپ میں اپنی خامیاں دور کرنے کے ساتھ ویڈیو کے ذریعے حریف ٹیموں کی خامیاں بھی نوٹ کی ہیں۔ کپتان محمد عمران بھی کیمپ میں کھلاڑیوں کی لگن سے خوش ہیں۔ان کا کہنا ہیں کہ شاٹ کارنر پر سخت محنت ہوئی اور اس شعبے میں کافی حد تک خامیوں پر قابو بھی پایا ہے۔عید کے بعد کھلاڑی گیارہ اگست کو دوبارہ لاہور میں اکھٹے ہوں گے۔دوسرا مرحلہ انیس اگست تک جاری رہے گا،ملائیشیا میں ہونے والا ایشیا کپ کا میلہ چوبیس اگست کو شیڈول ہے۔

Next Post

انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا

Wed Aug 7 , 2013
نمیبیا( پی پی آئی)آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ کے تین روزہ میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا،عزت اللہ کی ہیٹ ٹرک نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔نمیبیا میں انٹر کانٹی نینٹل کپ کے دلچسپ میچ میں افغانستان اور میزبان ملک کی ٹیمیں میدان میں اتریں،تین روزہ میچ میں افغانستان کے 354 رنز کے […]