معاوضوں کے تنازع پر زمبابوین کرکٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کا امکان

ہرارے: زمبابوین کرکٹرز کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ میں معاوضو ں کی وجہ سے جاری ہڑتال ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ۔ کھلاڑیوں سے بورڈ کے حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ آئندہ 10روز میں تمام کھلاڑیوں کو واجبات کی ادائیگی کردیں گے جبکہ بنگلہ دیش میں شیڈول ٹی 20ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مارچ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

Latest from Blog