اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں: آصف جرال

انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں جنیوا میں انسانی حقوق کے اجلاس سے خطاب

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدرمرزا آصف جرال نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول ہیں۔مرزا آصف جرال نے جنیوا میں انسانی حقوق کے 52ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے جہاں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ نے عرفان معراج، آصف سلطان، سجاد گل، فہد شاہ، اور خرم پرویز جیسے صحافیوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کررکھا ہے۔آصف جرال نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو کشمیریوں کے قتل عام اوردیگر مظالم پربھارتی حکمرانوں اور فوجی افسروں کو جواب دہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوآبادیاتی پالیسی اپناکر کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے اورعلاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کررہی ہے۔ آصف جرال نے کہا کہ بھارت غیر ریاستی باشندوں کو جموں و کشمیر میں بساکر ایک ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم کرنے کے لئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جس کے لئے اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔