اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فتح آئین کی ہوگی، نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا: شیخ رشید رات 12 بجے قاسم سوری کا سوموٹو ہو تو واہ واہ کرتے، 90 دن میں الیکشن کا سوموٹو ہو تو آہ آہ کرتے

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا ہے، آئین جیتے گا نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بنچ نے جو آئین کا حلف ا ٹھایا ہے اْس کے مطابق فیصلہ دے گا، جو کچھ سپریم کورٹ میں ہو رہا ہے قوم نے ایسا نہیں سوچا تھا، ساری قوم چیف جسٹس کے سٹینڈ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت 35 ارکان اسمبلی کا پیٹریاٹ گروپ بنانے جا رہی ہے یہ سیاسی خود کشی کے بعد اب قومی اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ سیاست نہیں ریاست قربان کرنے لگے ہیں۔ حکومت نے 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروانے، ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، حکومت الیکشن سے بھی فراری ہے اور ملک چلانے کی صلاحیتوں سے بھی عاری ہے، یہ1997 نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اور الیکشن بھی کروانے ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس منیر نہیں بلکہ جسٹس کارنلیس کی یادتازہ ہوگی اب اسحاق ڈار مان گیا ہے کہ آئی ایم ایف میں تاخیر اور سکوک بانڈز بھی روک دیئے ہیں، رات 12 بجے قاسم سوری کا سوموٹو ہو تو واہ واہ کرتے ہیں، 90 دن میں الیکشن کا سوموٹو ہو تو آہ آہ کرتے ہیں۔