ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی

لاہور( پی پی آئی)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل کی امیدیں لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے ملائیشیا روانہ ہونے والوں میں سلمان اکبر، عمران بٹ، محمد عمران کپتان، وسیم احمد، محمد عرفان، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، عامر شہزاد، وقاص شریف، شفقت رسول، عبدالحسیم، شکیل عباسی، زبیر علی، علی شان، محمد دلیر اور عمر بھٹہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ نواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جانا ہے۔ ایونٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔روانگی کے وقت کپتان محمد عمران کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اس لئے ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جا رہے ہیں اور ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کر کے ہی وطن واپس لوٹیں گے۔

Latest from Blog