سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے

سنسناٹی ،اوہائیو( پی پی آئی)سپین کے رافیل نڈال نے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا سے شکست کھا گئیں۔فائنل میں نڈال نے جان ازنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میچ کا سکور سات، چھ اور سات چھ رہا۔ نڈال اس سے پہلے کبھی سنسناٹی اوپن کے فائنل تک نہیں پہنچے تھے۔ خواتین کے مقابلے میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا نے امریکہ کی سیرینا ولیمز کو دو چھ، چھ دو اور سات چھ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Next Post

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف تاحال انعامی رقوم کے منتظرہیں

Mon Aug 19 , 2013
لاہور( پی پی آئی)عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کوحکومت کی طرف سے اعلان کردہ انعامی رقوم اب تک نہ مل سکی ۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے وعدے دھرے کہ دھرے رہ گئے۔ عالمی چیمپئن محمد آصف نے بلغاریہ میں ورلڈ ایمچر اسنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس موقع پر صوبائی حکومتوں نے بھاری کیش انعامات […]