عدلیہ کا ایک مخصوص گروہ نے بدترین سازش کر کے ملک کو اس حال تک پہنچایا: احسن اقبال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ایک مخصوص گروہ نے بدترین سازش کر کے ملک کو اس حال تک پہنچایا۔ سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما احسن اقبال نے لکھا ہے کہ ”ایک اندھا شخص بھی دیکھ سکتا ہے کہ عدلیہ کا ایک مخصوص گروہ جس نے پاکستان کو ترقی اور سی پیک کے راستے سے ڈی ریل کرنے کی نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں بدترین سازش کر کے ملک کو اس حال تک پہنچایا وہ اپنے ورثہ کو بچانے کے لئے آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہے چاہے اسکا نتیجہ کچھ بھی نکلے۔ایک اور ٹو ئٹ میں احسن اقبال نے طنز کرتے ہو ئے لکھا کہ ”ہمارے دیہات میں ضدی لوگ دھڑے کٹتے ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ اپنے دھڑے کے لئے سب جائیز و ناجائیز کرنا درست ہے۔ کیا سپریم کورٹ جو قانون کی حکمرانی کا اعلی ترین ادارہ ہے وہاں بھی دھڑا کٹا جاتا ہے؟،پاکستان بار کونسل کے احتجاج سے تو یوں ہی لگتا ہے۔کیا دھڑا بڑا ہے یا آئین و قانون؟“۔

Next Post

سکیورٹی معاملات پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس طلب

Thu Apr 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملک میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے لیے آ ج دوپہر ڈھائی بجے اِن کیمرا اجلاس طلب کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق آرمی چیف سمیت دیگر فوجی قیادت کو دہشتگردی کے خلاف نئے آپریشن پر بریفنگ کے لیے […]