سوچی اولمپکس : ناروے 7تمغوں کے ساتھ سب سے آگے

سوچی: سوچی سرمائی اولمپکس میں ناروے سات تمغوں کے ساتھ سب سے آگے نکل گیا ۔ سوچی اولمپکس میں کانٹے کے مقابلے جاری ہیں، اسکئنگ اور شوٹنگ کے بائیتھلون مقابلوں میں ناروے کے کھلاڑی چھا گئے۔ بارہواں میڈل جیت کر سرمائی اولمپکس میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ فگر اسکیٹنگ میں روس کی نوعمر ایتھلیٹ جولیا نے سب کو آوٹ کلاس کر دیا۔ دس پوائنٹس حاصل کر کے روس کی پوزیشن مضبوط بنا دی۔ جوڑی کے مقابلوں میں بھی روس آگے رہا۔ کیسینا اور فیڈور نے اپنی ٹیم کیلئے پانچ پوائنٹس جوڑے۔ لوج مقابلوں میں گولڈ میڈل کی دوڑ میں جرمنی کے کھلاڑی سب سے سب سے آگے رہے۔ سوچی اولمپکس کے دوسرے دن پوائنٹس ٹیبل پر ناروے سات میڈلز کے ساتھ پہلے، کینیڈا اور ہالینڈ تین تین میڈلز کے ساتھ دوسرے اور امریکا دو میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Latest from Blog