آکلینڈ ٹیسٹ : بھارت کو فتح کے لئے 320رنز درکار

آکلینڈ: آکلینڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز بلے بازوں کے لیے تباہ کن رہا، مجموعی طورپر 17 وکٹیں گرگئیں۔ بھارت کے202 پر آﺅٹ ہونے کے بعد کیوی ٹیم105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایڈن پارک آکلینڈ میں بھارت نے اپنی پہلی نا مکمل اننگ 130 رنز چار وکٹ پر شروع کی۔ بقیہ 6 کھلاڑی اسکور میں72 رنز کا اضافہ کرسکے۔ اور پوری ٹیم 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ روہیت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیل ویگنرنے چارجبکہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساوتھی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پہلی اننگز میں301 رنز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روس ٹیلر نے41 رنز بنائے۔ محمد شامی اور ایشانت شرما نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ظہر خان نے دو بلے بازوں کو میدان بدر کیا۔ جب ہفتہ کے روز کھیل ختم ہوا تو بھارت نے ایک وکٹ پر87 رنز بنالیے تھے۔ شےکھر دھون 49 اور چیتشور پجارا22رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ بھارتی ٹیم کو میچ میں فتح کے لیے مزید320 رنز کی ضرورت ہے۔

Latest from Blog