کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دانش کنیریا کی بے گناہی سے متعلق دستاویزات جلد منظر عام پر لانے کا کا اعلان کردیا۔راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسکس کاﺅنٹی کے کوچ پال گریسن اور کھلاڑی ٹام ویسلے نے تحریری بیان میں اعتراف کیا ہے کہ دانش کنیریا نے انہیں کبھی میچ فکسنگ کی آفر نہیں کی۔راشد لطیف نے پال گریسن اور ٹام ویسلے کا تحریری بیان حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ راشد لطیف کے مطابق انگلش کھلاڑیوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ دانش کنیریا نے انہیں کبھی فکسنگ کی آفر نہیں کی۔ انہوں نے ہمیشہ ایسکس کاﺅنٹی کے لئے اپنی بہترین خدمات پیش کیں۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ وہ دانش کنیریا کی بے گناہی سے متعلق جلد دستاویزات سامنے لائیں گے۔
Next Post
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے سینیٹ ممبرشپ کاآغاز
Mon Aug 26 , 2013
حیدرآباد(پی پی آئی) مہران یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے رجسٹرار نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سینیٹ میں اساتذہ کی ممبر شپ کے لئے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن10ستمبر2013کو صبح10بجے تا 1بجے تک ہونگے نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30اگست 2013دوپہر 2بجے تک ہے امیدوارکو انتخاب سے […]
