پی ٹی سی ایل کا نو جو ا نوں کیلئے ایک سا لہ ا نٹر ن شپ پر و گر ام کا آ غا ز

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے ایک سالہ پیڈ انٹرن شپ پروگرام 2014 آغاز کردیا ۔ پی ٹی سی ایل نے پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے نئے مواقعے فراہم کرتے ہو ئے 2012میں انجینئرنگ ،فنانس،مارکیٹنگ ،کسٹمر کیئر ،آئی ٹی اور ایچ آر سمیت مختلف شعبوں میں ایک سالہ پیڈ انٹرن شپ کا آ غا ز کیا۔ اس ایک سالہ پیڈ انٹرن شپ پروگرام کے تحت ایک مسابقتی عمل کے زریعے ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے 500 منتخب گریجویٹس کو پی ٹی سی ایل کی کا ر پو ریٹ انو ئر منٹ میں کا م کر نے اور سیکھنے کا مو قع اور انہیں معقول وظائف دیئے جاتے ہیںتاکہ وہ مالی طور پر خود مختار ہو سکیں ۔پی ٹی سی ایل کے سی ای او اور صدر ولید ارشید نے اس مو قع پر کہا کہ پی ٹی سی ایل اپنے کا ر پور یٹ سو شل ریسپا نسیبلٹی ا قداما ت کے زر یعے ملک کی سما جی اور ا قتصا دی تر قی میں اپنا مثبت کر دار ادا کر نے میں مصر و ف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس طر ح کے پروگرام ملک کے وسیع ترین مفاد میںنو جو انو ں کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔گز شتہ سا ل اس انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پہلے 50نوجوانوں کو پی ٹی سی ایل میں فل ٹائم ملازمت فراہم کی گئی۔ جب کے اس چیلنجنگ پروگرام میں کامیاب ہونے والے100 نوجوانوں کومختلف اداروں نے ملازمتیں بھی فراہم کیں اور 283مزید نوجوانوں کو پروگرام کے دوران ہی ملازمتیں مل گئیں۔اس سا ل بھی500 نو جو انوں کو 15ہزار روپے مہا نہ وظیفہ پر اس پر و گر ام کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسرسید مظہر حسین نے کہا کہ ”یہ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مرتب کیا گیا ہے اور ہم ایسے متنوع پروگرامز کا اہتمام کر تے رہیں گے جن سے مستقبل میں بھی معاشرہ مستفید ہو سکے “۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ایک ذمہ دار کمپنی ہونے کے ناطے پی ٹی سی ایل کمیونٹی کے لئے مختلف ترقیاتی اقدامات کے ذریعے ملک کی سماجی اور اقتصا دی ترقی میں منفرد کردار ادا کر رہی ہے “۔

Latest from Blog