سنسناٹی ، اوہائیو( پی پی آئی)سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اور سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے بلغاریہ کے گریگور دمیتروو کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں انہیں سات پانچ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے سیٹ میں اسپینش اسٹار نے چھ دو سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔دوسرے میچ میں سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جرمنی کے ٹامی ہاس کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ فیڈرر کو پہلے سیٹ میں چھ ایک سے ناکامی ہوئی۔ جس کے بعد سوئس کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ سات پانچ اور چھ تین سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو روس کے دمیتری ترسنوو کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ روسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ چار رہا۔ جنرل ساونڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جوالین بینیتو کو زیر کرکے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلش کھلاڑی نے دونوں سیٹ چھ دو کے اسکور سے اپنے نام کیے۔
Next Post
ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:3000میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی
Fri Aug 16 , 2013
ماسکو( پی پی آئی)ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تین ہزار میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی۔ چار سو میٹر ریس ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوباکو کے جیہو گورڈون کے نام رہی۔روس کے شہر ماسکو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مینز چار سو میٹر ریس میں ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوباکو کے […]
