ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

لاہور: پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ الزامات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنادی۔ راول پنڈی میں11فروری کوسیالکوٹ اور کراچی ڈولفنزکے درمیان کھیلے گئے میچ کو سابق ٹیسٹ کرکٹرباسط علی نے فکس قرا دیا تھا۔ الزام کو ابتدائ میں توپاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے مسترد کردیا تھا لیکن اب اس حوالے سے تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بناے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیکٹس اینڈ فائنڈنگ کمیٹی جنرل منیجر کرکٹ آپریشن شفیق احمد کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے دیگر ارکان میں سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن منیجرکرنل وسیم احمد اور کرکٹر علی نقوی شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کوپیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جاسکے گی۔

Latest from Blog