بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکی اراکین کانگریس کا پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار تشویش

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکی ارکان کانگریس نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے متعدد ارکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا،۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق تشدد اور سیاسی کشیدگی پاکستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔خط میں انٹونی بلنکن سے کہا گیا کہ وہ پاکستان میں جمہوری اداروں کے زوال کو روکنے کے لیے اپنے سفارتی ذرائع استعمال کریں کیوں کہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت امریکا کے قومی مفاد میں ہے، پاکستانی حکومت پر جمہوریت، آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے لیے دباؤ ڈالا جائے اور اجتماع کی جانب خلاف وزریوں کی تحقیقات کرائیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین اپنے مطالبات پْرامن اور غیرتشدد طریقے سے آزادانہ طور پر کریں۔کانگریس اراکین نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد انسانی امداد فراہم کرنے کی امریکی کوششوں کی بھی تعریف کی۔امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔