انگلش فاسٹ باولر ٹم برسنن کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز سے باہر

لندن( پی پی آئی)نگلش فاسٹ باولر ٹم برسنن کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔ٹم برسنین آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق برسنن کی انجری شدید نوعیت کی ہے، اس لئے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹم برسنن انجری کے سبب نا صرف ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں بلکہ رواں سیزن میں ہونے والے تمام میچز میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق برسنن کی غیر موجودگی میں کرس ٹرملٹ کو بطور متبادل موقع دیا جائے گا۔ برسنن کو ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں اسٹون فن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں دس کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پنتالیس رنز اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار بھی ادا کیا۔ انگلش کپتان ایلیسٹر کک کا کہنا ہے کہ ایشیز کے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

Latest from Blog