نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی تلقین کی ہے: فرخ حبیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف الزامات والے بیانات جاری کرواکر صرف پی ٹی آئی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم جان محمد کے اعترافی بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی تلقین کی ہے ایسی کوئی میٹنگ نہ عمران خان نے کی ہے اور نہ ہی اس ویڈیو میں موجود اور اسکے علاوہ کسی بھی شخص کو پر تشدد مظاہروں کی کبھی تلقین کی ہے۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ ایسے سکرپٹ والے بیانات کہاں ریکارڈ کئے جارہے ہے؟ اور کون جاری کررہا ہے وہ بھی بتا دے کیا؟ کیا یہ زیر حراست ہے؟ دواران حراست تشدد کے ذریعے لئے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ایسے بے بنیاد الزامات والے بیانات جاری کرواکر صرف پی ٹی آئی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔