نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور(پی پی آ ئی) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی سماعت ہوئی، عثمان بزدار کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر فاضل جج نے ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ 3 گھنٹے میں ملزم کو پیش کریں ورنہ فیصلہ سنا دیں گے۔عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ سارے کاغذات نیب کو دے دیں گے، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔فاضل جج نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کر دی۔