شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے:چیف جسٹس

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیور (نیب) اس وقت اختیار کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے۔نیب کی جانب سے ملزم کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم کیاکاؤنٹس میں کتنی رقم ہے جو فریزکرنی ہے؟ نیب پراسیکوٹر نے جواب دیا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بینک اکاؤنٹ کے فریزنگ آرڈر درکار ہیں۔نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے، نیب صرف 48 ہزار کے پیچھے پڑا ہوا ہے 48 کروڑ ہوتے توبات بھی تھی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب فیئر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست دآر نہیں کرنی چاہیے تھی۔ عدالت کے برہمی ظاہر کرنے پر نیب نے درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔