افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی

کابل( پی پی آئی)افغان حکومت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے دورہ کابل کی اجازت دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم بنگلہ دیش سے دو میچز کی سیریز منسوخ ہوچکی ہے ایسے میں اب صرف افغانستان کیخلاف کھیل کر گرین شرٹس کو میچ پریکٹس کا کچھ موقع مل سکے گا۔ افغانستان کیخلاف میچ بیس اگست کو کابل میں ہوگا۔

Next Post

ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار

Fri Aug 16 , 2013
زیورخ( پی پی آئی)ڈوپنگ سکینڈلز میں بھارت بلیک لسٹ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ڈوپنگ کے باعث بلیک لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے 43 کھلاڑی ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ […]