جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے

کراچی: سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو سب سے زیادہ664 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 1997 میں ڈیبیوکرنے والے سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں اپنے کیرئیر کا 600 واں انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ مہیلا جے وردھنے 143ٹیسٹ408 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ جے وردھنے اپنے 600 ویں میچ کو یادگار نہ بناسکے اور صرف 13 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر چھ سو سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ ٹنڈولکر نے کیرئیر کے دوران664 میچز کھیلے۔ ٹنڈولکر نے دو سو ٹیسٹ، چار سو تریسٹھ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 463ون ڈے میچزمیں بھارت کی نمائندگی کی۔سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا چار سو پینتالیس ون ڈے کھیل کر دوسرے اور مہیلا جے وردھنے چار سو آٹھ ون ڈے میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Latest from Blog