کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرراشد لطیف کا کہنا ہے کہ2015 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم بنانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ2015 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کامران اکمل سرفراز احمد یا ذوالقرنین میں سے جو بھی کھلاڑی اچھی کارکر دگی دے گا اسے منتخب کیا جائے گا۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں کبھی مصلحت سے کام نہیں لیا اورنہ آئندہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے دوران انہوں نے کرکٹ سے میچ فکسنگ کا خاتمے کی طویل جدوجہد کی ہے اوروہ اب اس حوالے سے پی سی بی کی براہ راست مدد کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے لاہورمیں ملاقات کے بعد سابق کپتان کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ یہ عہدہ یکم اپریل سے سنبھالیں گے۔