وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج ہوگی

اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج (جمعہ) اسلام آباد میں ہوگی۔ بینکوں کو قرضے کیلئے35 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،، تاہم صرف پانچ ہزار درخواستیں ہی منظورہوسکیں۔زرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل بینک کو قرضے کیلئے پینتیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ،، اسکیم میں پچاس فیصد کوٹہ خواتین کا ہونے کے باوجود فرسٹ وومن بینک کوصرف دوسو ستائیس درخواستیں موصول ہوئیں۔ نیشنل بینک نے تمام ضروری جانچ اور تصدیق کے بعد ساڑھے چار سے پانچ ہزار درخواستیں منظورکی ہیں،، جبکہ فرسٹ وومن بینک نے ساٹھ درخواستوں کی حتمی منظوری دی۔ اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کوسالانہ آٹھ فیصد شرح سود پر،، آٹھ سال مدت کیلئے ایک لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے رواں مالی سال بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

Latest from Blog