قومی ا سپنر عبدالرحمان اپنی لائن لینتھ بھول گئے،امپائر نے بولنگ سے روک دیا

ڈھاکا: ایشیا کپ کے اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اسپنر عبدالرحمان کو ٹیم میں شامل کرنا مہنگا پڑ گیا۔ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں شرکت کرنیوالے قومی ا سپنر عبدالرحمان اپنی لائن لینتھ بھول گئے۔عبدالرحمان کی عجیب و غریب بولنگ نے فیلڈ امپائرز کو بھی حیران کر دیا۔امپائرز نے عبدالرحمان کی پہلی نو بال پر تنبیہ کی ، دوسری گیند کے بعد جب عبدالرحمان نے تیسری گیند بھی فل ٹاس کروائی تو بنگلا دیش کے اوپنرز کے لیے کھیلنا مشکل ہو گیا جس کا اثر لیتے گراونڈ میں موجود امپائرز نے انہیں بولنگ کرنے سے روک دیا تاہم اوور کی باقی گیندیں قومی باﺅلر رحمان کی جگہ فواد عالم نے کروائیں۔عبدالرحمان نے میچ میں منفرد ریکارڈ بھی بنا لیا۔ ان کی کسی گیند کو بیٹسمین نے ہاتھ نہیں لگایا لیکن حریف ٹیم کو پھر بھی 8 رنز مل گئے۔

Latest from Blog