بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وہرات کو ہلی کے درمیان اختلا فات

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کے درمیان شدید اختلا فات کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق دھونی نے جان بوجھ کر اچانک فٹنس مسائل کا بہانہ بنا کر ایشیا کپ سے دستبرداری کا اعلان کیاجبکہ ایشیا کپ کے دوران بیشتر کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا، شیکھر دھاون، دنیش کارتک اور روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور ڈریسنگ روم میں بیٹھے رہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہے، ٹیم عملی طور پر دو حصوں میں بٹ کر رہ گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور نائب کپتان ویرات کوہلی کے درمیان سرد جنگ عروج پر ہے۔ اس سرد جنگ میں بھارتی بورڈ کے بعض اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں اورمہندرا سنگھ دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے موقع پر بھارتی ٹیم کی شرمناک شکست بھی اسی سرد جنگ کا حصہ ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ ٹیم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کر رہا ہے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو صرف ون ڈے ٹیم کی قیادت پر برقرار رکھا جائے جبکہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کے حوالے کر دی جائے۔

Latest from Blog