Facebook
RSS

انڈو پاک پنجاب گیمزپاکستانی پنجاب نے جیت لیا

انڈو پاک پنجاب گیمزپاکستانی پنجاب نے جیت لیاپر تبصرے بند ہیں
مارچ 5, 2014
Web Desk

لاہور: لاہور میں منعقدہ انڈو پاک پنجاب گیمز پاکستانی پنجاب نے جیت لئے۔ گیمز میں مجموعی طور پرپاکستانی ایتھلٹس چھائے رہے ، مڈریسلنگ میں پاکستانی پہلوان صدیق مٹر موچی نے بھارتی پہلوان جگروپ سنگھ کو چت کردیا۔ لاہور میں ہونیوالی انڈو پاک پنجاب گیمز کے دوسرے اور آخری روز بھی پاکستانی مرد اورخواتین کھلاڑی چھائے رہے۔ویمنز آرم ریسلنگ میں میزبان پنجاب کی کھلاڑیوں نے دو صفر سے کامیابی سمیٹی جبکہ مینز آرم ریسلنگ میں دو ایک سے میدان مارا۔ باڈی بلڈنگ میں پاکستان نے بھارت کو دو ایک سے زیر کیا جبکہ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان نے بھارت کو تین ایک سے شکست دی۔ویٹ لفٹرز احمد شہزاد،اظہرعامراورمستقیم بٹ نے تین مختلف ویٹ کٹیگریزمیں کامیابی سمیٹی۔ رسہ کشی کا مقابلہ پاکستان نے دو صفر سے اپنے نام کیا جبکہ مڈ ریسلنگ میں مجموعی طور پر ہونیوالے چار جوڑ میں سے تین پاکستان نے جیتے اور ایک برابر رہا۔سب سے بڑا جوڑ صدیق مٹر موچی پہلوان نے جگروپ سنگھ کو چت کرکے اپنے نام کیا۔

Comments are closed.

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز