انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کی ورلڈ کپ میں شر کت مشکو ک

لندن: انگلش کر کٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین جوئے روٹ کی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے بیٹسمین جوئے روٹ ویسٹ انڈیز کے خلا ف تیسرے ون ڈے میں دوران بیٹنگ انگو ٹھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔جوئے روٹ ویسٹ انڈیز کے خلا ف تیسرے میچ میں میں سنچری اسکو رکے دورا ن روی رام پال کی گیند لگنے سے انگو ٹھے کی انجری کا شکار ہو ئے تھے جنھیں انگلینڈ واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ جوئے روٹ اگلے ایک دو روز میں لندن میں ڈاکٹر سے مشورہ لیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اپنا پہلا میچ 22مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ یہ انجری چار سے چھے ہفتے تک ٹھیک ہو جائے گی ۔ انگلش کر کٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روٹ کے ورلڈ کپ میں شر کت کے حوالے سے ڈاکٹروں کی حتمی رپورٹ آنے تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔دوسری جا نب انگلش ٹیم ویسٹ اندیز کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے بارباڈوس پہنچ گئی ۔ الیکس ہیلز کو جوئے روٹ کے متبا دل کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے اور ورلڈ کپ کے لیے بھی ان کو بر قرار رکھنے کا امکان ہے ۔

Latest from Blog