اچھا کھیل نہیں، تماشائیوں کی بڑی تعداد ہی مضبوط ٹیم کی نشانی ہے: تحقیق

لندن (پی پی آئی )برطانوی جامعہ کی ایک نئی تحقیق کے مطابق کر کٹ میںشاندار کھیل کے بجائے گراﺅنڈ میں موجودتماشائیوں کی تعداد ہی ٹیم کی مضبوطی کو ثا بت کرتی ہے۔ نئی تحقیق میںمضبوط ٹیم کی پرانی تعریف کو یکسر مسترد کر تے ہو ئے کہاگیا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو مضبوط اور بڑی ٹیم کہلانے کا تعلق اچھے کھیل سے نہیں ہے بلکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد میں مو جو دگی ہی کسی بھی ٹیم کے لیے بڑی ہونے کی علامت ہے ۔ یونیورسٹی آف شیفل شیلڈ کے تعاون سے نو ٹنگھم یونیورسٹی بزنس اسکول کے محقیقین نے 1980سے 2012کے دوران انگلینڈ ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے چار سو میچوں کا تحقیقی تجزیہ کیا ۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ درجہ بندی کے لیے استعمال ہونے والے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے طریقہ کار کے مطابق ملک سے باہر میچ کھیلنے والی ٹیم کو پانچ سو تماشائیوں کی موجو دگی پر دس اضافی پوائینٹس دیے جاتے ہیں جبکہ ہوم گراﺅنڈ میں کھیلنے والی ٹیم کو 1400تماشایو ں کی بنیاد پر دس اضافی پوائینٹس دیے جاتے ہیں۔ اس تحقیق کے ایک تجزیہ کا ر کا کہنا ہے کہ تماشائی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میچ میں دیکھنا چاہتے ہیں میچ کا نتیجہ جو بھی ہوجبکہ ہوم ٹیم کے لیے تماشائیوں کی دلچسپی بہت زیا دہ ہو جا تی ہے ۔دوسری جانب ملک سے باہر کھیلنے والی ٹیم کے تماشائی ا س وقت اچھے مقا بلے کی توقع رکھتے ہیںکہ جب ان کی پسندیدہ ٹیم ہار نے کی پو زیشن میں ہو ۔

Latest from Blog