مردوں کے مقابلے بھی 3سیٹس پر مشتمل ہونے چاہیں: ماریا شراپوا

لندن: روس کی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے مطالبہ کیا ہے کہ گرینڈ سلم میں ویمنز کی طرح مینز کے مقابلے بھی 3 سیٹس پر مشتمل ہونے چاہیں۔ 5 سیٹس میں جسم کا توازن برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کے خیال میں مرد حضرات تھری سیٹس میں بھی بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ٹینس کوئن ماریا شراپوا نے مینز گرینڈ سلم کے لئے تین سیٹس پر مشتمل میچ کا مطالبہ کر دیا جبکہ وملبڈن چیمپئن اینڈی مرے روسی کھلاڑی شراپووا کی بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ عالمی نمبر 5 روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کا کہنا ہے کہ گرینڈ سلم میں وویمنز کی طرح مینز کے بھی مقابلے تین سیٹس پر مشتمل ہونے چاہیں کیونکہ پانچ سیٹس میں جسم کا توازن برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کے خیال میں مرد حضرات تھری سیٹس میں بھی بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ مرد حضرات ٹینس کے سب سے بڑے میگا ایونٹ ہوتے ہیں اور ان کو پانچوں سینٹ میں کھیلنا زیادہ موزوں ہے کیونکہ میچ میں صرف ان کی جسمانی کارکردگی کا امتحان ہی نہیں ہوتا بلکہ ان کی ذہنی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مردوں کے لیے پانچ سیٹس پرمشتمل میچز زبرست ہیں اور ان پانچ سیٹس میں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔

Latest from Blog