حیدرآباد(پی پی آئی)حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس اوررکن الاسلام جامعہ مجددیہ کے فارغ التحصیل طلباءکی دستار بندی کے سلسلہ میں جلسہ دستار فضیلت کی تقریب بدھ28اگست کو بعد نماز عشاءرات 9بجے آزاد میدان مسجد ہیرآباد میں جمعیت علماءپاکستان کے صدر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ رکنویہ محمودیہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت میںمنعقد ہوگی۔ ممتاز عالم دین علامہ سعید احمد اسدخصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی دوسری نشست جمعرات29اگست کو صبح 10بجے جامع مسجدآزاد میدان ہیرآباد میںہو گئی جس سے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدارتی خطاب فرمائیں گے، اس تقریب سے ملک کے ممتاز علماءکرام، مفکرین ،اوردانشور حضرات بھی خطاب فرمائیں گے بعد از پروگرام حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ کے مزار مقدس جام شورو روڈ نزد راجپوتانہ ہسپتال حیدرآباد میں چادر پوشی کے بعد لنگر پیش کیا جائے گا۔
Next Post
حکومتی عدم توجہی ، سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف ملازمت سے برخاست
Mon Aug 26 , 2013
لندن( پی پی آئی ) حکومت کی عدم توجہی نے سابق عالمی اسنوکرچیمپئن محمد یوسف کو بے روز گارکردیا، موجودہ عالمی چیمپئن محمد آصف کو آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی انعامی رقم نہیں دی گئی۔سترہ برس قبل پاکستان کواسنوکرمیں پہلا عالمی اعزاز دلوانے والے محمد یوسف سے وفاقی حکومت نے روز گار چھین لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی […]
