انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 98روپے سے نیچے آگئی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ30 پیسے کمی سے 98روپے سے بھی نیچے آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت انٹربینک کے مساوی ہوگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں مزید ایک روپے30پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر نو ماہ کی کم ترین سطح98روپے70 پیسے پر آ گیا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے30 پیسے کم ہو کر آٹھ ماہ بعد 98 روپے70 پیسے کا ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کویت اور سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اور غیرملکی انفلوز آنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ رواں ماہ عالمی مالیاتی فنڈ سے پچپن کروڑ ڈالر کی تیسری قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔

Latest from Blog