گیری کرسٹن جنوبی افریقی کر کٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

ڈربن: جنوبی افریقی کر کٹ بورڑ نے سابق کھلاڑی اور کوچ گیری کرسٹن کو آسٹریلیا کے خلا ف بقیہ میچوں میں ٹیم کی مددکے لیے کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔گیری کرسٹن مئی 2013میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں سے سبک دوش ہونے کے بعد پروٹیز کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ کرسٹن کی کنسلٹنٹ کی تقرری پر ٹی ٹوئنٹی کے کپتان فیف ڈوپلیسی نے خوش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں ان کی موجودگی ہمیشہ مثبت رہی ہے، وہ ہماری ٹیم کے بارے میں بہتر جانتے ہیں اور خصو صاً میرے لیے ان کے قیمتی مشورے بہت اہمیت رکھتے ہیں،کیونکہ وہ ہمیں گیم کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ہماری رہنمائی کر تے ہیں۔فیف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں آسٹریلیا بہت خطرنا ک ٹیم ہے،ان کی اصل طاقت ارون فلنچ اور ڈیوڈ وارنر ہیں جو میچ کے ابتدائی لمحات میں تیز کھیلنے کے ماہر ہیں تاہم ہمارے پا س میچ کے وسط اور اختتام کے لیے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1میں سری لنکا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلا ف نبرد آزما ہو گا۔

Latest from Blog