پی ٹی سی ایل کاماحولیاتی تحفظ کی آگاہی کے لیے ایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ماحول کے تحفظ اور حفاظت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مارگلہ کی پہاڑیوں پرایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام کیا ۔اس تقریب کا اہتمام کمپنی کی کی کارپوریٹ سوشل ریسپو نسیبلیٹی پو لیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ایکوہائیک کے ذریعے اپنے ماحول کو صاف رکھنے اورپاکستان کو درپیش اہم ماحولیاتی مسائل کے بارے میں عوام الناس اور ملازمین میں شعور اجاگر کیا گیا ۔اقراء، فاسٹ اور بحریہ یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ارکان نے بھی اس سما جی مہم میں حصہ لیا ۔ پی ٹی سی ایل ملازمین اور طلبہ پرمشتمل 230ہائیکرز نے ماحول کو صاف رکھنے کی اس مہم میں حصہ لیا جو ٹریل 3 اور 5پر مارگلہ پہاڑیوں کے دامن سے شر وع ہو ئی اور پیر سوہاوہ کے دلکش مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکاءنے اپنے ماحول کو صاف اور گندگی سے پاک رکھنے کی ضرورت کے بارے میں عوام الناس میں شعو ر ا جا گر کرنے کے پیش نظر ٹر یکس سے کوڑا کرکٹ بھی اکٹھا کیا ۔ا س موقع پر سی ڈی اے کے تعاون سے شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ۔ پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او سید مظہر حسین کی سربراہی میں پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ افسران نے اس مہم میں حصہ لیا اور مارگلا کی پہاڑیوں پر چیڑ کے پودے بھی لگائے ۔پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او سید مظہر حسین نے اس مو قع پر پی ٹی سی ایل کی سی ایس آر پالیسی کے تحت شروع کی جانے والی مختلف سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں جن میں ضرورت کی گھڑی میں اپنے ساتھی ہم وطنوں کو ریلیف فراہم کرنا ، موبائل میڈیکل کیمپ قائم کرنا ، ہسپتالوں کو آلات اور سپلائیز فراہم کرنا شامل ہیں کے با رے میںآ گا ہ کیا ۔ انھوں نے خاص طور پر انٹرن شپ پروگرام کا ذکر کیا جس کے تحت انجینئرنگ ، بزنس اور فنانس کے شعبوں میں 500گریجویٹس کو ایک سال کیلئے پی ٹی سی ایل کے مختلف اداروں میں غیر معمولی تجربہ حاصل کرنے اور ڈویلپمنٹ کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ انھوں نے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ پی ٹی سی ایل ملک کی سماجی اور اقتصادی خدمات میں اپنا کردار ادا کرتارہے ۔ ایکو ہائیک اور شجر کا ری مہم کے اختتام پر ماہرماحولیات ڈاکٹر محمد حنیف نے قدرتی ماحول کی حفاظت کرنے کی ضرورت اور بنی نوع انسان کے اجتماعی فائدے کیلئے اس کا تحفظ کر نے کی ضرورت کی وضاحت کی ۔

Latest from Blog