کراچی: پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کا اجلاس صدر محمد نذیر عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لاہور میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی گئی ۔ نذیر عباسی نے پولیس لاٹھی چارج کے دوران تین نرسوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں ۔ انھوں نے کہاکہ لاہور میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے میں لاٹھی چارج اور واٹر شیلنگ ایک انتہائی درناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نرسیںملازمت پر مستقلی کے لیے احتجاج کررہی تھیں جو ان کا آئینی وقانونی حق ہے۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹیری کامل خان مروت محمد ،سعید احمد ، نورین ناز،شکیل احمدخان، و دیگر نے شرکت کی ۔