کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ساتواں اجلاس

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ساتواں اجلاس جمعہ 14مارچ کو صدر کے یو جے جی ایم جمالی کی صدرات میں منعقد ہوا۔ا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بعدازاں گذشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی،کے یو جے کے جنرل سیکریٹری واجد راضا اصفہانی نے اجلاس میں خواتین کی کمیٹی بنانے کی تجویز دی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں ماہ ممبران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ممبران میں انشورنش کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ملیر پریس کلب کے صحافیوں کو کے یوجے کی ممبر شپ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔میڈیا ہاوسز، اخبار اور ٹی وی چینلزکے ملازمین کی چھانٹیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ، سکھر پریس کلب کے سینئر صحافی اسد پٹھان کے خلاف ایک سیاسی جماعت کی پروپیگنڈہ مہم کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی۔اجلاس میں کے یوجے کے صحافی ممبران جن کے والد رواں ماہ انتقال کر گئے جن میں اکبر علی، ذوالفقار زلفی اور مدثر حسن شامل ہیں ان کے لئے دعائے مغفرت اور علیل فوٹو گرافر آصف رحمانی کی صحت یابی کے لئے دعاکی گئی۔ جبکہ مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکی آمیز فون کال پر پی ایف یو جے سے رابطہ کرکے لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Latest from Blog