ٹریفک وارڈن سے جھگڑے سے متعلق قومی کرکٹر عمر اکمل کا کیس خارج

ٓلاہور: پراسیکیوشن کی درخواست پر عدالت نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے سے متعلق قومی کرکٹر عمرکا اکمل کیس خارج کر دیا۔ماڈل ٹاون کچہری میں مقدمے کی سماعت ہوئی، پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں اخراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو چکا ہے اس لئے مقدمہ خارج کیا جائے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑے سے متعلق قومی کرکٹر عمر اکمل کا مقدمہ خارج کر دیا۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست خارج کر دی تھی۔

Latest from Blog