یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میدان نیویارک میں سج گیا

نیویارک ( پی پی آئی )یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا نیویارک میں آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔۔ یو ایس اوپن ٹینس کے مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ویمنز میں امریکہ کی سرینا ولیمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔روس کی اسٹار کھلاڑی ماریہ شراپوا انجری کے سبب سال کے آخری گرینڈ سلم میں حصہ نہیں لے رہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی روز عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اپنی مہم جوئی کا آغاز اٹلی کی فراسنیسکا شیوان کے خلاف میچ سے کریں گی۔ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال بھی قسمت آزمائی کریں گے۔ پاکستان کے اعصام الحق اور نیدرلینڈ کے جین جولین کی جوڑی اپنے ابتدائی راو¿نڈ میں پولینڈ کی جوڑی کا سامنا کرے گی۔

Next Post

مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی

Mon Aug 26 , 2013
جمہوریہ چیک ( پی پی آئی )اسپین کے مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی۔ اسپینش رائیڈر نے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کرلی ہے۔اسپینش رائیڈر مارک مارکیوز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جمہوریہ چیک میں بھی جاری رہا۔ مارکیوز نے سیزن کی مسلسل چوتھی ریس اپنے نام کرتے ہوئے چیمپئن شپ […]