کسی بھی وکٹ ، جیسی بھی کنڈیشن ہو سنچری بنانے کی صلاحیت رکھتا ہوں : کرس گیل

میر پور: ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کنڈیشن میں سنچری بنا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کرس گیل نے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صور ت حال میں سو رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیںجبکہ دوسری جانب ان کا کہنا ہے کہ کنڈیشن کسی بھی بیٹسمین کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ کرس گیل نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ میں دنیا کی کسی بھی پرہر طرح کی کنڈیشنز میں بڑا اسکور کر نے کی صلاحیت رکھتا ہوں، میں اپنی ٹیم کو اس طرح کی شروعات دینا چاہتاہوں ، جو مجھے سنچری کی طرف جانے میں مدد دے گی،تاہم ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز پر منحصر ہے کہ وکٹ کس طرح کھیلتی ہے،انھوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے لیے تیار ہے ، انھوں نے کہا کہ دفاعی چمپیئن ہو نے کی وجہ سے ہم پر اضافی بوجھ ہے لیکن گیل اور ساتھی کھلاڑی اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، گیل نے کہا کہ ہم یہاں ٹائٹل کو برقرار رکھنے آئے ہیں اور یہ اتنا آسان نہیں ہے لیکن ہم چیلنج کے لیے تیار ہیں، گیل ورلڈ کپ میں کسی کو فیورٹ قرار دینے کے لیے آما دہ نہیں تھے ، انھوں نے کہاکہ اگر کاغذی کام کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہر ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کسی ایک کے بارے میں پیشن گوئی کر نا مشکل ہے ، اس ٹورنامنٹ میں شامل چھے ٹیمیں جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں کسی دو ٹیموں کو ہم خاص اہمیت نہیں دے سکتے ،یہ سب اس خاص دن پر منحصر ہو تاہے کہ اس دن کیا ہوتا ہے ، اور کون سی ٹیم اس دن بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتی ہے۔ گیل نے کہا کہ ہمیں پولارڈ کی کمی شدت سے محسوس ہو گی اور کیرون پولارڑ کی کمی سے بڑا ثر پڑے گا لیکن ٹیم میں موجود دیگر کھلاڑی وہی ہیں جنھوں نے پچھلے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظا ہرہ کیا تھا ، گیل نے تماشائیوں کو محظوظ کر نے کے حوالے سے کہا کہ میں نے ایک نیا اسٹائل سیکھا ہے اور آئندہ میچوں میں دیکھنے کو ملے گا۔

Latest from Blog