آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے قائدمائیکل کلارک شیفلد شیلڈ کے فائنل سے باہر

میلبورن: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلار ک کندھے کی انجری کے باعث شیفلڈ شیلڈ کے فائنل سے باہر ہو گئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ کندھے کی انجری کے شکار مائیکل کلارک کو آسٹریلیا کے فرسٹ کلاس سیزن کے اہم ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے فائنل میں حصہ لینے سے روکا گیا ہے ، فائنل 21سے 25مارچ کے دوران جنوبی اور مغربی آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا ۔ مائیکل کلا رک جنوبی ریجن کی ٹیم کے کپتان ہیں، کلارک جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاﺅن میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ آسٹریلیوی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ الیکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ جب سے کلارک انجری کا شکا ر ہوئے ہیں تب سے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ کچھ عرصہ آرامکے بعد کلارک مکمل صحت یاب ہو جائیں گے ۔ تاہم اس ہفتے ہونے والے شیفلد شیلڈ کے فائنل میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

Latest from Blog