ارباب غلام رحیم کی زیر نگرانی مختلف خاندانو ں میں اشیا خوردونوش تقسیم

تھر پارکر: ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کی یونین کونسل بولاڑی کے گاﺅں لکھوائی ،گاہ خرچ ،سیر کھوئی میںپی ڈی ایم اے کے تعاون سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی زیر نگرانی مختلف خاندانوں میں اشیاءخوردنوش اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا گیا جبکہ آئندہ دودنوں میں یوسی کھیتلاری اور یوسی کلوئی کی دیہی علاقوں میں قحط زدگان خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ تعلقہ ڈیپلو کی قحط زدہ عوام کو سندھ حکومت نے ا رباب گروپ کا ووٹ بینک ہونے کی وجہ سے مسلسل نظر انداز کیا ہے آج تک حکومت سندھ نے اس علاقے میں متاثرہ خاندانوں کی کوئی مالی مدد نہیں کی ،انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں انہوں نے تھری عوام کو مشکل گھڑی میں یاد رکھا اور تھر کی عوام کے لیے مالی مدد کی اور مجھے امدادی کاروائیوں کی نگرانی سونپی میں انشاءاللہ بلا امتیاز قحط کے متاثرین تک امدادی سامان پہنچاوں گا۔امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر پی ڈی ایم اے کے افسران کے علاوہ سابق ایم پی اے ارباب زولفقار بھی موجود تھے ۔

Latest from Blog